ڈبلن آئرلینڈ (وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام 11 دسمبر رات آٹھ بجے منہاج سنٹر ڈبلن میں ماہانہ حلقہ درود کی خصوصی محفل کا انعقاد کیا جائے گا ،جس میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے ڈائریکٹر سید علی عباس شاہ بخاری خصوصی خطاب کریں گے۔
سید علی عباس شاہ بخاری اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے مختلف تحریکی وتنظیمی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور بالخصوص 25 فروری 2024 کو تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری آئرلینڈ کا خصوصی دورہ کر رہے ہیں جس کے بارے میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین اور ایگزیکٹو ممبران کو خصوصی بریفنگ دیں گے ۔
اس کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین سے خصوصی ملاقاتیں بھی کریں گے،تمام عاشقان مصطفیٰؐ سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس روحانی محفل میں شرکت فرما کر اپنے ایمان کی تازگی کا سامان کریں۔