راجہ سکندر خان اور صدر کالا خان کی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی شدید مذمت

لندن(نمائندہ خصوصی) گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان اور صدر کالا خان نے مشترکہ طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جو کہ ابتدا میں فاشسٹ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے 2019 میں ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا جس نے خطے کو اہم خود مختاری دی تھی۔

تقریباً 12.5 ملین آبادی کی ریاست کو دو وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔چیئرمین راجہ سکندر خان، صدر کالا خان، سیکرٹری جنرل زاہد خان، صدر لندن چیپٹر راجہ سلطان ذی الحسن علی خان،نیز صدر اے جے کے چیپٹر سید شبیر احمد اور گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے عہدیداران نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان اور صدر کالا خان نے کہا کہ ’’کوئی بھی فیصلہ حتمی نہیں ہو تا چاہے وہ سپریم کورٹ کا ہی کیوں نہ ہو۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سیاسی لڑائی ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اور ہمارے کشمیری لوگوں نے اپنی جدوجہد آزادی کے حصول کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں اور ہم اسے اس وقت تک ادھورا نہیں چھوڑیں گے جب تک بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کا بنیادی پیدائشی حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔

raja sikandar kala khan Condemnation
Comments (0)
Add Comment