چین اور ویتنام کے مابین تعلقات کی ترقی کے نئے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے، چینی صدر 

ہنوئی (ویب ڈیسک) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ویتنام کے صدر وو وان تھان سے ہنوئی صدارتی محل میں بات چیت کی۔بدھ کے روز  شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور ملک کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ان کا یہ ویتنام کا تیسرا سرکاری دورہ ہے، جو علاقائی ممالک کے ساتھ سفارتکاری میں چین ویتنام تعلقات کی خصوصی حیثیت کو مکمل طور پر ظاہر کرتا ہے ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ روز انہوں نےویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری نگوین فو ٹرونگ کے ساتھ مل کر اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصب معاشرے کی تعمیر کا اعلان کیا، جس سے دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کے نئے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے کیا گیا ایک تاریخی فیصلہ ہے، جو دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کے عین مطابق ہے۔ نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر چین ویتنام کے ساتھ تزویراتی رابطے کو گہرا کرنے اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے جا سکیں ۔

سب سے پہلے ہمیں سیاسی رہنمائی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسرا، یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا، تیسرا، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنا ہوگا، چوتھا، رائے عامہ کی  رہنمائی میں اضافہ کرنا ہوگا، اور پانچواں، تنازعات پر بہتر انداز میں کنٹرول کرنا ہوگا اور بحیرہ جنوبی چین میں ایک ٹھوس اور موثر ضابطہ اخلاق  کے جلد از جلد طے ہونے کو فروغ دینا ہوگا۔ وو وان تھان نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے دورے کے ذریعے ویتنام ایک بار پھر دنیا کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے تیار ہے کہ ویتنام چین تعلقات بہت مضبوط ہیں اور کسی بھی بیرونی طاقت کی جانب سے مداخلت سے متاثر نہیں ہوں گے۔ ویتنام ہمیشہ ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور چین کی وحدت کی مخلصانہ حمایت کرتا ہے۔

ویتنام باہمی احترام اور مشترکہ جیت  کے جذبے کے ساتھ سمندری تنازعات  کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ ویتنام چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مسلسل آگے بڑھایا جا سکے۔ بات چیت کے بعد شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نےوو وان تھان اور ان کی اہلیہ  کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ ظہرانے میں شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment