چینی صدرکاصوبہ گوانگسی کا دورہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر  شی جن پھنگ نے چین کے گوانگسی جوان خود اختیار علاقے کے صدر مقام نان ننگ میں  چین آسیان انفارمیشن پورٹ کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کیا اور چین-آسیان اقتصادی اور تجارتی تعاون اور انفارمیٹائزیشن کی تعمیر اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔

بنیادی ڈھانچے، معلومات کے تبادلے، تکنیکی تعاون، اقتصادی اور تجارتی خدمات، اور افرادی تبادلوں سمیت پانچ بڑے پلیٹ فارمز کے ساتھ، انفارمیشن پورٹ آسیان کے ساتھ  بین الاقوامی مواصلاتی چینل، بک ڈیٹا وسائل کے اطلاق کے لئے ایک بڑا مرکز، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی نئی نسل کے اطلاق کے لئے ایک مثالی ہائی لینڈ، ڈیجیٹل معیشت کے لئے ایک کھلا اور کوآپریٹو کلسٹر، اور لوگوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کے مرکز کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے۔ 

چین-آسیان انفارمیشن پورٹ کمپنی لمیٹڈ ،انفارمیشن پورٹ کی تعمیر میں ایک اہم قوت ہے ، اس کا بنیادی کاروبار تین بڑے شعبوں کا احاطہ کرتا ہے: صنعتی انٹرنیٹ ، حکومت اور انٹرپرائز ڈیجیٹلائزیشن ، اور کلاؤڈ مواصلات کی خدمات ، فی الحال کمپنی کے تقریباً 1،000 ملازمین ہیں۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے شہری کمیونٹی گورننس کے نظام کو بہتر بنانے اور قومیتی اتحاد کو مضبوط بنانے کے بارے میں موقع پر تحقیق کرنے کے لیے گوانگ شی علاقے  کے صدر مقام نان نینگ شہر میں لیانگ چھنگ ڈسٹرکٹ کی  پھان لونگ کمیونٹی کا دورہ کیا۔

لیانگ چھنگ ڈسٹرکٹ میں پھان لونگ کمیونٹی چین کے (گوانگ شی) پائلٹ فری ٹریڈ زون کے نان نینگ ایریا  کے مرکزی علاقے میں واقع ہے۔دائرہ اختیار میں دفتری عمارتیں، تجارتی پلازے اور رہائشی علاقے شامل ہیں جن کا رقبہ 5.8 مربع کلومیٹر اور آبادی 68,300 ہے۔14تاریخ کی سہ پہر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے گوانگسی کے لے بین سٹی کا معائنہ اور تحقیقات کیں۔ 

انہوں نے گنے کی اقسام کی افزائش،کھیتی باڑی، اور شکر کی صنعت کی ترقی کے بارے میں جاننے کے لئے لےبین نیشنل ماڈرن ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک میں گنے کے مراکز اور ڈونگ تانگ فینکس کمپنی لمیٹڈ میں معلومات حاصل کیں اور تفصیلی معائنہ کیا۔

Chinese President's Visit to Guangxi Province
Comments (0)
Add Comment