سعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے پروفیشنلز نے شرکت کی جبکہ سفارتی افسران بھی شریک ہوئے ۔

سفارت خانہ پاکستان ریاض سعودی عرب میں منعقدہ تقریب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈاکٹرز،انجینئرز اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے پروفیشنلز شریک تھے۔

اس موقعہ پر پروفیشنلز نے پینل ڈسکشن کے ذریعے سعودی عرب میں مختلف سیکٹرز میں جاری مواقعوں اور ملازمتوں سے فاہدہ اٹھانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں اجاگر کر سکیں اور زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان کی خدمت کا فریضہ بھی انجام دے سکیں ۔

سفارت خانہ پاکستان کے ہیڈ آف چانسری محسن سیف اللہ اور سعودی پاکستانی پروفیشنلز کے بانی فیصل غوری، میڈیا سیکرٹری بینش مصطفی کا کہنا تھا کہ سعودی مارکیٹ میں پاکستان سے نئے پروفیشنلز کو ملازمتوں کو فراہم کرنے سمیت انہیں ٹریننگ کے مواقعے بھی فراہم کرنا ہے۔

Saudi Pakistani Professionals Communityسعودی پاکستانی پروفیشنلز کمیونٹی
Comments (0)
Add Comment