چین اور کویت کے دوطرفہ تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، شی
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے شیخ مشال الصبح کو کویت کا امیر بننے پر تہنیتی پیغام بھیجا۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کویت کے درمیان گہری روایتی دوستی پائی جاتی ہے اور سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 50 سالوں سےچین اور کویت کے دوطرفہ تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
چین اور کویت نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی مضبوط اور گہری ہوئی ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین کویت تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور امیر شیخ مشال کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ چین کویت اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندی پر لے جایا جاسکے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچائے جا سکیں۔