مسیحی برادری کی جانب سے دبئی میں کرسمس پروگرام کا انعقاد

دبئی(رپورٹ ،طاہر منیر طاہر)مسیحی برادری کی جانب سے دبئی میں کرسمس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی عمران شاہد کمیونٹی ویلفیئر اتاشی دبئی قونصلیٹ تھے۔ زبیر احمد ویلفیئر سیشن قونصلیٹ دبئی، محمد شہزاد بٹ، عامر سہیل گھمن، مصطفی مغل، ابوبکر آفندی،رئیس قریشی اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے بہت سے دوسرے مسیحی برادری کی خوشیوں میں مسلم کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔

اس پروگرام میں اقلیتی ونگ سے تعلق رکھنے والے افراد میں جان قادر، سنور گل، سموئیل کوکب، اشعر مون، امجد قمر بھٹی، انور نذر گل، عاشر گل ڈپٹی سیکرٹری دبئی،سمیر ڈیوڈ، داؤد نیامت، افضل شامل تھے۔ اس موقع پر مسیحی جان قادر نے مہمانوں کا پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا۔ ساتھ ہی کوریل گانا بھی گایا گیا۔

مسیحی رہنماؤں نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب امن کا درس دیتا ہے اور عیسائی مذہب بھی ہمیں امن کا درس دیتا ہے۔ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے لیے ادراک رکھتے ہیں۔ ہمیں دنیا میں امن پھیلانے کے لیے مذہبی سربراہ کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔

عمران شاہد، زبیر احمد، مصطفی مغل،محمد شہزاد بٹ، ابوبکر آفندی اور عامر سہیل گھمن نے کہا کہ ہم ہمیشہ مسیحی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مسیحی بھائیوں نے بھی پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لیے قربانیاں دیں‘ کیک کاٹ کر جشن منایا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد کو بھی سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر جان قادر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم پاکستان کے دفاع کے لیے کھڑے ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہماری پہچان ہے،پروگرام کے اختتام پر مسیحی برادری نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات اور پوری امت مسلمہ کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

2023christmasChristmas events in Dubai
Comments (0)
Add Comment