مسلم لیگ ن پرتگال کے زیراہتمام قائداعظم محمد علی جناح اور محمد نواز شریف کی سالگرہ منائی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پرتگال کے شہر لزبن میں پاکستان مسلم لیگ ن پرتگال کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی سالگرہ منائی گئی۔

تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جس میں مسلم لیگ ن پرتگال کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کی ترقی، سلامتی اور خوش حالی کے ساتھ محمد نواز شریف کی لمبی زندگی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

تقریب میں شریک لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ 8فروری 2024 کو مسلم لیگ ن انتخابات جیتے گی اورقائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف چوتھی بارملک کے وزیراعظم بن کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گےجس سے پاکستان کے عوام کو مہنگائی کے خلاف ریلیف ملےگا۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن پرتگال شمع بٹ ، چیرمین مسلم لیگ ن ڈاکٹر سہیل جرال ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پرتگال سرفراز فرانسس اور انفارمیشن سیکرٹری ندیم شیرازی نے میڈیا سے بات چیت بھی کی۔

Muslim League-N Portugalnawaz sharif birthdayمسلم لیگ ن پرتگال
Comments (0)
Add Comment