سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ كی جانب سے کرسمس کے موقع پر نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانی نژاد مسیحی برادری کیلئے تقریب کااہتمام

دی ہیگ (نمائندہ خصوصی) سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ كی جانب سے کرسمس کے موقع پر نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانی نژادمسیحی برادری کے لیے پاکستان ہاؤس میں ایک تقریب کااہتمام کیا گیا۔

سفیرِ پاکستان سلجوق مستنصرتارڑ نے شرکاء کوخوش آمدید کہتے ہوئے ان کے ا ہلِ خانہ کو کرسمس کی مناسبت سے مبارکباد پیش کیں اور نیک خواہشات اظہار کیا۔

اردو چرچ ہالینڈ سے آئے ہوئے مہمانوں نے روایتی مسیحی گیت گائے اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے دعائیں بھی کیں۔

سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت اور پاکستان میں اقلیتوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے پاکستانی شہریوں اور اقلیتوں کی فلاح وبہود کے لئے حکومتِ پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے نیدرلینڈز میں ملک و قوم کا وقار بلند کرنے میں اردوچرچ ہالینڈ اورپاکستانی مسیحی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔

شرکاء نے اس پرمسرت موقع پرسفارت خانہ پاکستان کی جانب سے اس تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

christmasChristmas Embassy of Pakistan The HagueEmbassy of Pakistan The Hagueسفارتخانہ پاکستان دی ہیگکرسمسنیدرلینڈز
Comments (0)
Add Comment