بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، چین

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ یہ سال صدر شی جن پھنگ کی طرف سے  "بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام تجویز کیے جانے کی 10ویں سالگرہ اور”بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں نتیجہ خیز کامیابیوں کا سال بھی ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی اب تک کی کامیابیوں کی کیا تفصیلات ہیں  اور تعاون کی اگلی دہائی کے لیے چین کی توقعات کیا ہیں؟سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کیا گیا ۔

تعاون کا ایک بڑا بین الاقوامی اقدام ہے ۔ گزشتہ 10 سالوں میں ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور سب سے زیادہ مقبول بین الاقوامی عوامی پروڈکٹ اور بین الاقوامی تعاون کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ ماؤ ننگ نے کہا کہ اکتوبر میں منعقد ہونے والا تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی10 ویں سالگرہ منانے  کے سلسلے میں  سب سے اہم تقریب تھا، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ دہائی کی کامیابیوں کا جائزہ لیا اور  کامیاب تجربے کا خلاصہ پیش کیا۔ صدر شی جن پھنگ نے "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر کے آٹھ اقدامات  کا اعلان کیا جس نے ایک نئی سمت کی وضاحت کی ہے، ایک نیا وژن کھولا ہے اور "بیلٹ اینڈ روڈ” میں نئی تحریک پیدا کی ہے، ہم بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی10 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی خاطر تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور انسانیت کا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے میں  نئی اور مضبوط تحریک پیدا کر رہے ہیں۔

Belt and Road InitiativeMOFA Chinaبیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو
Comments (0)
Add Comment