چین، دریائے یانگزی ڈیلٹا میں بذریعہ ریل مسافروں کی تعداد800 ملین سے تجاوز کرگئی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا ریلوے کے شنگھائی بیورو نے بتایا ہے کہ2023میں دریائے یانگزی ڈیلٹا میں ریلوے کے ذریعے جانے والے  افراد کی تعداد 800ملین سے تجاوز کرگئی ہے ، جو 2019   کے مقابلے میں دس فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے اور یہ تعداد ایک ریکارڈ ہے۔

 فی الحال ، دریائے یانگزی ڈیلٹا میں فعال ریلوے کی کل لمبائی 14،000 کلومیٹر سے زیادہ  ہے، جس میں 7100 کلومیٹر  طویل 25 تیز رفتار ریلوے لائنز شامل ہیں۔

رواں سال دریائے یانگزی ڈیلٹا کی مربوط ترقی کو قومی حکمت عملی بنا ئے جانے کا پانچواں سال ہے اور اس خطے میں اب زیادہ تر شہروں کے درمیان سفر ،بزریعہ ریل 1 سے 3 گھنٹوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔ 

chinaYangtze River Delta
Comments (0)
Add Comment