پاکستان سکول شارجہ میں یوم قائد اعظم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

دبئی (طاہر منیر طاہر) یوم قائد اعظم کے حوالے سے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی جانب سے پاکستان سکول شارجہ میں پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چوہدری سمیت جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار،عمران اسلم،ملک اسلم، ملک عظیم،ارشد رانا، حافظ عبدالروف، سید رضا عابدی، ملک امتیازاعوان، صائمہ نقوی و دیگر خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔

اس موقع پر خالد حسین چوہدری نے کہا کہ آزادی سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں، بحیثیت قوم آزاد وطن میں سانس لینے پر ہم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا عظیم احسان کبھی فراموش نہیں کرسکتے، مقررین نے کہا آج بطور پاکستان ایمان اتحاد اور تنظیم پر عمل کرنا ہوگا۔

چوہدری افتخار نے کہا کہ محمد علی جناح کا یوم پیدائش قابل فخر قوم کے وجود میں آنے کا دن ہے۔ 25 دسمبرایسے عظیم لیڈر کی پیدائش کا دن ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن دیا۔

تقریب میں انڈر 14 پاکستان سوشل سینٹر شارجہ اور ایس اے سپورٹس کی ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی ٹیم نے یہ میچ جیت لیا ۔

بچوں نے یوم ولادت قائد اعظم کے حوالے سے ملی نغمے پڑھے اور ٹیبلو پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کے لیےخصوصی دعا بھی کی گئی۔

Pakistan Social Center Sharjah
Comments (0)
Add Comment