ناروے میں برفباری اور سخت سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج

کئی شہروں میں بچوں کے سکولز بند، صوبے فن مارک میں درجہ حرارت منفی42.4سینٹی گریڈریکارڈ

اوسلو(رپورٹ:عقیل قادر)ناروے کے بیشتر شہروں میں گذشتہ کئی دنوں سے سخت برفانی طوفان نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور شدید برفباری نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

برفانی طوفان کی وجہ سے ہوائی سفر میں رکاوٹوں کا سامنا رہا، اسکے ساتھ کئی سو لوگوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور کئی اسکول بند رہے، اوسلو اور دیگر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی مشکلات کا سامنا رہا جن میں الیکٹرک بسسز اور ٹرینوں کے آمد و رفت تاخیر کا شکار رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ناروے کے صوبے فن مارک میں آج درجہ حرارت منفی42.4سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اوسلو میں جنوری کے پہلے ہفتے میں درجہ حرارت منفی 20 سینٹی گریڈ رہے گا۔

ناروے کے ٹی وی چینل ٹو کے رپورٹر نے فن مارک میں ابلتے ہوئے پانی کو ہوا میں پھینکا تو وہ پانی برف میں تبدیل ہو گیا۔ صوبہ فن مارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت منفی 42.4سینٹی گریڈ میں بھی معمولات زندگی زیادہ متاثر نہیں ہوتے اور تمام سکولزکھلے رہتے ہیں مگر ان میں بچوں کی حاضری کم ہوتی ہے۔

نارویجن لوگ SKI کرنے کے بہت شوقین ہیں اور وہ موسم سرما میں اکثر ویک اینڈ اور چھٹیوں پر پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں اور Ski سے خوب انجوائے کرتے ہیں۔

Snow in Norway
Comments (0)
Add Comment