چینی صدر کی جانب سے ایران میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت

چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، شی جن پھنگ 

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایران میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر ایرانی صدر رئیسی کو تعزیتی پیغام بھیجا ۔

جمعرات کے روَ شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں ایران کے صوبے کرمان میں سنگین دہشت گرد حملے میں بھاری جانی نقصان پر صدمہ پہنچا۔

انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کے ساتھ گہری تعزیت اور زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ایران کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Iran terrorismایران دہشتگردی
Comments (0)
Add Comment