صحافی اور بزنس کمیونٹی کی طرف سے اظہار تعزیت،مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں قرآن خوانی
سید سبط عارف سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت
دبئی (طاہر منیر طاہر) یو اے ای میں مقیم معروف پاکستانی صحافی جیو/جنگ نیوز کے بیوروچیف سید سبط عارف کی ہمشیرہ گزشتہ دنوں کراچی میں انتقال کر گئیں، ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تعزیتی تقریب میں پاکستان سے آئے اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر، پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین، حاجی محمد یاسین، محمد غوث قادری، غلام مصطفی مغل، سہیل عامر گھمن، راجہ عابد حسین، راشد فاروق، سید سلیم اختر، راجہ امجد، راجہ ابوبکر، عرفان اقبال طور، اکرم شہزاد، طاہر منور، منظور بھٹی، عرفان افسر، یاسر اعوان، مخدوم رئیس قریشی، ملک شہزاد یونس، اشفاق احمد، سہیل خاور، اے آر وائی کے اشفاق احمد، حافظ زاہد علی، ا رشدانجم، محمد امجد قاسمی، راجہ اسد خالد، عبد الرحمان رضا، سید مدثرخوشنود، خالد ملک، انصر اکرم، رانا رضوان، جمیل احمد خاں ،عمران یوسف زئی، ارشد چوہدری، زمرد بونیری، اعجاز گوندل، راجہ عرفان کاشان تمثیل، احمد سارنگ سمیت سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تعزیت کنندگان نے سبط عارف سے انکی بہن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا،تقریب میں شریک افراد نے فاتحہ خوانی، درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
متحدہ عرب امارات کی صحافی برادری اور پاکستانی کمیونٹی نے غم کی اس گھڑی میں انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سبط عارف سے اظہار تعزیت کیا ہے۔