سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ محمد نوازشریف کیخلاف کیسزجھوٹے تھے،فرزانہ کوثر

دبئی (طاہر منیر طاہر) سابقہ حکومتوں کی طرف سے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے خلاف قائم کئے گئے نام نہاد اور جھوٹے مقدمات آخر کا ر ختم ہو گئے اور سپریم کورٹ نے انہیں با عزت بری کر دیا۔

جب محمد نواز شریف کے خلاف مقدمات قائم کئے گئے تو ہمارے قائد نے کہا تھا کہ میں سا رے معاملات اللہ پر چھوڑتا ہوں وہی انصاف کرے گا،چند ہی سال کے اندر الله تعا لیٰ نے انصاف کیا اور انہیں تمام الزامات اور مقدمات سے بری کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات کی صدر اور سوشل میڈیا ٹیم کی ہیڈ فرزانہ کوثر، پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے صدر عامر سہیل گھمن اور پاکستان مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدرمیاں غلام محی الدین نے دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں منعقدہ پی ایم ایل این کی کارنر میٹنگ میں کیا۔

متذکرہ سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ محمد نواز شریف کے خلاف کیسز جھوٹے تھے، الله تعا لیٰ نے ہمارے قائد محترم کوتمام مقدمات سے با عزت سرخرو کر دیا، اب نواز شریف کو الیکشن میں حصہ لینے اور جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا، آئندہ وزیراعظم وہی ہونگے۔

فرزانہ کوثر،عامر سہیل گھمن اورغلام محی الدین نے کہا کہ اس وقت محمد نواز شریف پاکستان کے عوام کے محبوب لیڈر ہیں اور مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پاکستان کے لوگ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کو اپنے مسائل کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سابقہ ادوار حکومت میں پاکستان نے جس قدر ترقی کی ہے وہ مثالی ہے،اب پھر مسلم لیگ ن کا وقت آ رہا ہے، ملک میں ن لیگ کی حکومت ہو گی اور پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت ایک بار پھر ترقی کی منازل طے کرے گا۔

عامرسہیل گھمنغلام محی الدینفرزانہ کوثر
Comments (0)
Add Comment