راولپنڈی (تارکین وطن نیوز) عسکری الیون کے قریب دوران واردات لندن سے آنے والے شخص کو گولی مار کرقتل کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ڈڈیال آزادکشمیر کا رہائشی45سالہ چودھری تصرف پیر کی صبح لندن سے پاکستان پہنچا اور اسلام آبادائرپورٹ سے اپنے عزیزوں کے ہمراہ کارمیں ڈھوک چوہدریاں جاتے ہوئے جب ان کی گاڑی تھانہ ریس کورس کے علاقہ رینج روڈ پر عسکری الیون کے قریب پہنچی تو پولیس وردیوں میں ملبوس نامعلوم ملزموں نے انہیں روک لیا اور تلاشی کے بہانے ہینڈ بیگ چھیننے کی کوشش کی ۔
مزاحمت پر ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے چودھری تصرف کی چھاتی میں فائرلگا جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیاجب کہ ملزمان ہینڈ بیگ جس میں میں ملکی غیر ملکی کرنسی،قیمتی اشیاء اورسفری دستاویزات تھیں چھین کر فرار ہوگئے۔
زخمی کو ایم ایچ لے جایاگیا جہاں انکی موت کی تصدیق ہوگئی۔