ویانا:امام سجاد اسلامک سنٹر کے سابق صدرعباس حسین بلتی کی جانب سے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

ویانا(رپورٹ: محمد عامر صدیق ) امام سجاد اسلامک سنٹر کے سابق صدر عباس حسین بلتی اور بلتستانی برادری آف یورپ کی جاب سے علامہ شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تاریخ ان کو اپنے سنہری الفاظ میں یاد رکھے گئی ۔ امام سجاد اسلامک سنٹر آسٹریا کے سابق صدر عباس حسین بلتی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بیان دیا کہ گذشتہ د نوں علامہ شیخ محسن علی نجفی ہم سے جدا ہو کر خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی وفات پر انتہائی غم زدہ ہے ۔

علامہ شیخ محسن علی نجفی کی بے انتہا خدمات اور ملت اہل تشیع پر کی گئی خدمات کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ان کے دنیا فانی سے رخصتی پر ملت مسلم امہ کا بہت بڑا نقصان ہے۔

کیونکہ علامہ شیخ محسن علی نجفی نے مذہبی خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی اور بے شمار رفاہی کاموں جیسا کہ اسوہ ایجوکیشن سسٹم پاکستان، انٹر میڈیٹ کالجز، ٹیکنیکل کالجز،پیرا میڈیکل کالجز، سیکنڈری،مڈل انٹرمیڈیٹ کالجز کے اداروں میں زیرتعلیم طلباء و طالبات اور ہزاروں کی تعداد میں اساتذہ اکرام اور سکلر شپ پروگرام ذہین اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے سینکڑوں نادار مستحق طلباء و طالبات کو میڈیکل انجینئرنگ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے سکالر شپ دی جاتی ہیں جیسے نمایاں کام کیے ۔ اہل اسلام ان کی خدمات ہمیشہ دیا رکھے گی ۔

Allama Sheikh Mohsin Ali Najafiعباس حسین بلتیعلامہ شیخ محسن علی نجفیویانا:امام سجاد اسلامک سنٹر
Comments (0)
Add Comment