چین کی بوہائی آئل فیلڈ کی تیل اور گیس کی پیداوار کا نیا ریکارڈ

 تیل اور گیس کی کل پیداوار 36.8ملین ٹن سے تجاوز کرگئی 

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا نیشنل آف شور آئل کارپوریشن سی این او او سی نے اعلان کیا کہ 2023میں ، چین میں خام تیل کے سب سے بڑے پیداواری مرکز بوہائی آئل فیلڈ میں تیل اور گیس کی کل  پیداوار 36.8 ملین ٹن سے تجاوز کرگئی ، جس میں سے خام تیل کی پیداوار 34 ملین ٹن سے زیادہ رہی اور قدرتی گیس کی پیداوار 3.5 بلین مکعب میٹر سے زیادہ رہی ، جو ایک نیا تاریخ ریکارڈ ہے۔

2023 میں بوہائی آئل فیلڈ میں 100 ملین ٹن والی آئل فیلڈز اور 100 بلین مربع میٹر  والی گیس فیلڈز سمیت متعدد منصوبوں کی مقررہ وقت سے پہلے پیداوار شروع ہوئی اور  کامیابی کے ساتھ 100 ملین ٹن والی نئی  آئل فیلڈ دریافت ہوئی۔

یوں مسلسل پانچ سالوں سے 100 ملین ٹن والی نئی آئل فیلڈز کی  دریافتیں حاصل ہوئی ہیں۔بوہائی آئل فیلڈ میں پیداوار دینے والی 50 سے زائد آئل اینڈ گیس فیلڈز موجود ہیں۔ اب تک تیل اور گیس کی مجموعی پیداوار 500 ملین ٹن سے تجاوز کر چکی ہے اور تیل اور گیس کی روزانہ پیداوار ایک لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ آف شور پیداوار اور پیمانے کے لحاظ سے چین کی سب سے بڑی اور مرکزی آئل فیلڈ ہے۔

Bohai Oil Field
Comments (0)
Add Comment