بیجنگ (ویب ڈیسک) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہِ بین الاقوامی روابط کے ڈائریکٹر ، لیو جین چھاؤ نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔
فریقین نے بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو سربراہ اجلاس کے اہم اتفاق رائے اور نتائج پر عمل درآمد کو مسلسل فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
لیو جین چھاؤنے متعلقہ امور پر اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو چین- امریکہ تعلقات کی مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک ہی سمت میں کام کرنا چاہئے۔ فریقین نے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔