پاکستان قومی یکجہتی فورم جدہ کی جانب سے قونصل ویلفیئر ماجد میمن کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ

جدہ (تارکین وطن نیوز) قونصل ویلفیئر ماجد میمن کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کرونا وباء کے عروج کے دنوں میں کمیونٹی کے دل جیت لئے، ان خیالات کا اظہار پاکستان قومی یکجہتی فورم جدہ کی جانب سے قونصل ویلفیئر ماجد میمن کے اعزاز میں دئیے گئے الوداعی ظہرانہ میں کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے کیا۔

تقریب کی صدارت فورم کے کنوینر سید ریاض حسین بخاری نے کی جبکہ قونصلیٹ کے منسٹر ابو نصر شجاع اعزازی مہمان تھے۔ نظامت کے فرائض پیپلز ہارٹی کے صدر تصور حسین چوہدری نے انجام دیے۔

مقررین میں مسلم لیگ کے صدر چوہدری محمد اکرم، مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری اظہر وڑائچ، اے این پی کے نوشیرواں خٹک، جماعت اسلامی کے میاں ذوالفقار، جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے صدر خورشید متیال، بلو شیر، صحافی اسد اکرم، سردار اشفاق، بشیر سواتی، وقاص عنایت، قیصر جاوید قریشی، صحافی جہانگیر خان، شریف زمان، راجہ شمروز، شاہین آفریدی، مفتی عزیر بھٹہ، نور الحسن گجر، الطاف حسین میاں، کشمیر کمیٹی کے چئیرمین مسعود پوری و دیگر شامل تھے۔

مہمان خصوصی ماجد میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی تھی کہ انہیں یہاں کمیونٹی کی طرف سے مکمل تعاون ملا اور ان کا کام آسان ہو گیا ، قونصل جنرل کی رہنمائی میں انہوں نے مشکل دنوں میں بھی بھرپور کام کیا ۔

کنوینر ریاض بخاری نے کہا کہ یہ اجتماع کمیونٹی کے بھر پور اتحاد کا غماز ہے، چوہدری اکرم نے کہا کہ افسر آتے اور چلے جاتے ہیں مگر ماجد میمن نے ایک نیا ٹرینڈ چھوڑا ہے جو یاد رہے گا۔

ماجد میمن کی کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر پی ٹی آئی کے صدر مفتی عزیر بھٹہ نے دعائے خیر کروائی۔

Comments (0)
Add Comment