منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کےزیراہتمام مذہبی ہم آہنگی پر خوبصورت اجتماع کا انعقاد

پیرس (رپورٹ:سلطان محمود) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اہم اقدام، مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے مذہبی، سیاسی ،سماجی تنظیموں جن میں میری لاکورنیو سفارت خانہ پاکستان کے نمائندگان کا مذہبی ہم آہنگی پر خوبصورت اجتماع منعقد کیا۔جس میں رشید مائزہ، ڈپٹی میئر لاکورنیو بکار سوائلی، ڈپٹی میئر لاکورنیو قاضی محمد ہارون، کونسلر لاکورنیو جولیاں بائیاغ، کونسلر لاکورنیو نے شرکت کی۔

سفارت خانہ پاکستان کے اعلیٰ افسران ارسلان میر،کیپٹن شفیق اور کاشف جمیل نے خصوصی شرکت کی، قاضی محمد ہارون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلا تفریق مذہب اور بلا تفریق قومیت منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں انسانیت کی بہتری کےلئےہم اپناکردار ادا کر رہے ہیں ۔سفارتخانہ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے خصوصی مہمان محترم کاشف جمیل نے اور دیگر شرکاء نے مذہب کے درمیان بہترین تعلقات پر زور دیا۔

راجہ بابر حسین صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ نے اپنے صدارتی خطاب میں آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مسلم فیڈریشن آف لاکورنیو FMC،مسلم موریشن آرگنائزیشن AMOI،مسلم انڈین آرگنائزیشن AMI،آرگنائزیشن آف مالی MALI،امامیہ آرگنائزیشن آف لاکورنیو دیگر عرب مسلم آرگنائزیشن مختلف ممالک کی تنظیمات کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہم سب انسانیت کی خدمت کریں جس میں منہاج القرآن فرانس اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ فرانس میں بسنے والے جتنے بھی مجبور،بے بس،غریب غرباء اور لاچار انسان ہیں ان کو خوشی میں شریک کرنے کے لئے ہر سال نیو ائیر کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور منہاج یوتھ لیگ فرانس کی طرف سے کھانے اور تحائف تقسیم کئے جاتے ہیں۔

آج یہاں پر مختلف مذاہب اور مختلف قومیت کے لوگ موجود ہیں لیکن جب کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے ہم سب ایک دوسرے کا دست و بازو بن جاتے ہیں ،ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ،رہنمائی فراہم کرتے ہیں ،بالخصوص جو لاکورنو میں میری ہے وہ منہاج القرآن کے ساتھ ہر لحاظ سے تعاون کرتے ہیں ،سکیورٹی کے انتظامات میں بہت تعاون کرتے ہیں ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں ۔

عید اور دیگر پروگرامز میں ہزاروں کی تعداد میں جو لوگ منہاج القرآن آتے ہیں ،اس میں مرکزی انتظامیہ مرکزی کردا رتو ادا کرتی ہے لیکن یہ میری کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ہم پھر ایک بار منہاج القرآن کی طرف سے میری لاکورنو کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔راجہ حسین نے ملک ذیشان اور قاضی ہارون کا خوبصورت پروگرام آرگنائز کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ملک محمد ذیشان جنرل سیکر ٹری منہاج ڈائیلاگ فارم نے نقابت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئےمیٹنگ کے اغراض و مقصد بیان کئے اور منہاج القرآن کے کردار اور مختلف شعبہ جات پر روشنی ڈالی۔شرکاء نے مذاہب کے درمیان بہترین تعلقات پر زور دیا۔

ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بحیثیت انسان ہمارا خالق ایک ہے ،ہر انسان کو اللہ نے پیدا کیا ہے ۔جس طرح اللہ سب سے پیا ر کرتا ہے ،بالکل اسی طرح رنگ و نسل کی تمیز کئے بغیر منہاج القرآن بھی سب سے پیار کرتا ہے۔منہاج القرآن کی پوری ٹیم دن رات انسانیت کی خدمت کے لئے محنت کرتی ہے۔آخر میں دعا فرمائی اور حاضرین محفل کی پر تکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔

Minhaj Al-Quran International Franceمنہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس
Comments (0)
Add Comment