تحریک کشمیر ناروے کی جانب سے غزہ اور کشمیر کے مظلوموں کیلئے پروگرام کا انعقاد، سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی کی خصوصی شرکت

اوسلو (رپورٹ:عقیل قادر) تحریک کشمیر ناروے کی جانب سے ایک سیمینار سیلف ڈیٹریشن اینڈ ہیومن رائٹس غزہ اور کشمیر کے ليے شالیمار ریسٹورنٹ اوسلو میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا،پروگرام کا آغاز باقاعدہ قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت سے کیا گیا۔

تلاوت کا شرف انعام الحق سیٹھی کو ملا، پروگرام کے اسٹیج سیکرٹری کی خدمات چوہدری رفاقت علی نے پیش کی، پروگرام کے مہمان خصوصی میں سفارت خانہ پاکستان سے سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی، ویلفیئر عتاشی آصف حمید ، ناروے میں فلسطین تنظیم کی لیڈر لائنہ خطیب اور ناروے ہیومن رائٹس کی طرف سے رانا عیسیٰ مورخ یو ای او میں مشرق وسطیٰ پر تحقیق کر ر ہی ہیں نے شرکت کی۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی ، ویلفیئر عتاشی آصف حميد، راجہ مقبول ، حاجی ناصر، سابقہ سینئر سیاستدان، عطر علی چوہدری، لائنہ خطیب اور رانا عیسیٰ مورخ نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور فلسطین غذا کے مظلوم مسلمانوں کے لیے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو آج کشمیر کے اندر اور غذا کے اندر فلسطین کے اندر ظلم کی داستان رقم کی جا رہی ہیں انکے اوپر آواز اٹھانا ہم سب کا حق ہے اور ہم آج امت مسلمہ کو اور پوری دنیا کو جگانا چاہتے ہیں کہ خدارا ان دونوں ممالک کے اندر جو ظلم ہو رہا ہے جو بربریت انسانیت کے ساتھ کی جا رہی ہے اسکے لیے آواز اٹھائیں اور اس ظلم کو بند هونا چاہيے، یونائٹڈ نیشن امریکہ اور اسکے ساتھ مغربی ممالک کو یہ چاہیے کہ وہ اسرائیل کے اوپر اور انڈیا کے اوپر زور ڈالیں کہ وہاں پر انسانیت کے ساتھ جو ظلم کیا جا رہا ہے اسکو فوری طور پر بند کیا جائے ۔

پروگرام میں تنظیموں کے ذمہ داران ،مساجد کے ذمہ داران ،سیاسی ،سماجی او مذہبی شخصیات نے اسکے ساتھ میڈیا کے نمائندگان اور کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی، تحریک کشمیر ناروے کی طرف سے 2024 کے لیے میڈیا کے نمائندوں کو میڈیا کی اعلیٰ کارکردگی جو تحریک کشمیر کے ساتھ ملکر مظلوم انسانیت کی آواز اٹھانے کی خاطر انکو سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی نے تحریک کشمیر کی طرف سے ان سب کی بے لوث خدمت کرنے پر اسناد پیش کی گئیں۔

میڈیا ایڈوائزر تحریک کشمیر ناروے انعام الحق سیٹھی ،نور پاک میڈیا ناروے کے ایم ڈی عامر لطیف، گلوبل ٹی وی ناروے کے ایم ڈی ، ارشد وحید چوہدری ، شاہد جمیل جیو نیوز ناروےاورجنگ اخبار کے نمائندے ناصر اکبر، دنیا ٹی وی کے نمائندے ناروے عقیل قادر ، ناروے میں جانی پہچانی شخصیت خالد نزيربٹ،تحریک کشمیر ناروے کا 2024 کے لیے الیکٹڈ شرکاء کا حلف صدر تحریک کشمیر سید شاہ حسین کاظمی ،سینئر نائب صدر چوہدری حاجی محمد افضال، نائب صدر راجہ مقبول حسین، جنرل سیکرٹری حاجی ناصر محمود ، معاون صدر چوہدری رفاقت علی، جوائنٹ سیکرٹری ملک سلطان حمزہ عوان،معاون پروگرام کمیٹی مظر حسین ،انچارج پروگرام کمیٹی ظہیر علی،آارگنائزر ٹروڈیل فورم شاہد جمیل ، انچارج اردو میڈیا محمد صادق، انچارج نوشک میڈیا عاطف محمود اسلم ، انچارج آئی ٹی پروگرام چوہدری ناہید اسلم ، انچارج سوشل میڈیا پروگرام انعام الحق سیٹھی، صدر تحریک کشمیر ناروے نے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں اور مظلوم غذا فلسطین کے بہن بھائیوں اور باقى سب مسلمانوں کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمیونٹی کا اور اپنے بھائیوں ،ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

سب نے اللہ سے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جن مظلوموں کے لیے ہم بیٹھے ہیں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ان سب کی مدد فرمائے اور شاہ صاحب نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

آ خر میں تنظیم اسلامی ناروے اور مرکز المسلمین مسجد کے ذمہ دار سلیم رضا نے اجتماعی دعا فرمائی، اللہ رب العزت ہم سب کا یہاں پر بیٹھنا، اپنے مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز اٹھانا ،اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے نیک اعمال اور اچھے کام اپنی بارگاہ الٰہی میں قبول و منظور فرمائے ،آمین ،ثم آمین ۔

Kashmir Movement NorwayPakistan Ambassador Sadia Altaf Qazi.saadia altaf qaziTehreek Kashmir Norwayvictims of Gaza and Kashmir
Comments (0)
Add Comment