جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں کی یونین کا پیر29جنوری کو16 گھنٹے قبل ہڑتال ختم کرنیکا اعلان

برلن (رپورٹ:مطیع اللہ) جرمنی میں ٹرین ڈرائیوروں کی یونین نے پیر 29جنوری کو 16 گھنٹے پہلے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جی ڈی ایل ریلوے لیبر یونین نے 5 فروری سے ڈوئچے بان سے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

مزاکرات کامیاب ہونے پر ہر طرح کے احتجاج سے اجتناب برتنے عہد کیا گیا جبکہ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ایک نئے سلسلہ شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا، لیبر یونین کی جانب سے جرمن ریلوے نے یونین کے مطالبات میں مثبت پیش رفت کا مظاہر کرتے ہوئے منظور کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

ریلوے یونین نے جرمن ریلوے کے مخصوص مطالبات کی منظوری کے اشارے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے کی ہڑتال کرنے کی کال دی جبکہ لیبر یونین نے مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال کو مزید بڑھانے کا بھی عندیہ دیا گیا تھا ۔

جرمنی کی جی ڈی ایل ٹرین لیبر و ڈرائیوروں کی ٹریڈ یونین نے ڈوئچے بان کی جانب سے ہر پیشکش کو مستردکرتے ہوئے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے ایک ہفتہ کی ہڑتال کرنے کا منصوبہ بناکر اعلان کردیا، ریلوے لیبر یونین کی ہڑتال سے مالی نقصانات کے ساتھ عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

جمعہ کو ہفتہ وار اختتامی روز پر ڈوئچے بان کی جانب سے مثبت اشارے ملنے پر لیبر یونین نے 16 گھنٹے قبل پیر کو صبح دو بجے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا اور ملازمین ڈرائیورز کو کام پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔

end the strike 16 hours earlierStrikeThe union of train drivers in Germany
Comments (0)
Add Comment