ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اقوام متحدہ میں ورلڈ انٹرفیتھ ہارمونی ویک کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے ویانا پہنچ گئے۔
اس موقع پر وہ اپنا خصوصی خطاب یو این ویانا آسٹریا میں کریں گے،یہ کانفرنس یونیورسل پیس فیڈریشن کی جانب سے ہر سال اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
جیسے ہی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ایئرپورٹ پر پہنچے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اور معزز مہمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔
استقبال کرنے والوں میں منہاج یورپین کونسل کے ڈاکٹر چن نصیب ،قیصرنجیب،ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا ڈاکٹر علامہ مدثر حسین اعوان،صدر مجلس شوری چوہدری محمد آصف،نائب صدر سلیمان صدیق،سینئر نائب صدر حفیظ اللہ قادری،فنانس سیکرٹری زاہد غنی چوہان،سینئرایگزیکٹو ممبر جمشید رشید،سینئرممبر ارشد راجپوت اور اسسٹنٹ پروفیسر منہاج القرآن یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر یاسر خان شامل تھے۔