بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2023 میں چین کے غیر ملکی سرمایہ کاری تعاون نے تیزی سے ترقی کی ، مختلف شعبوں میں 1,041.85 ارب یوآن کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.7فیصد زیادہ ہے۔
ان میں سے 916.99ارب یوآن کی بیرونی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ،جو سال بہ سال16.7 فیصد کا اضافہ ہے۔
بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے وابسطہ ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 224.09ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 28.4فیصد اضافہ ہے۔