یومِ یکجہتیِ کشمیر کے حوالے سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں تقریب کا انعقاد

تقریب میں کشمیری کمیونٹی، پاکستانیوں، صحافیوں اور قونصلیٹ اسٹاف کی شرکت

ہر سال 5 فروری کا دن مقبوضہ جموں و کشمیرکے مظلوم اور نہتے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِیکجہتی کا دن ہے، قونصل جنرل

جموں وکشمیر کے تنازعے کا واحد اور حتمی حل کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے، مقررین

جموں وکشمیر کے غیور عوام کے ساتھ اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں 5 فروری 2024 کو یومِ یکجہتیِ کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افراد اور صحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر قونصل جنرل دبئی قونصلیٹ حسین محمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری مقبوضہ جموں و کشمیرکے مظلوم اور نہتے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِیکجہتی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن عالمی برادری کی توجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی طرف توجہ مبذول کرانے کا دن ہے جن کے مطابق جموں وکشمیر کے تنازعے کا واحد اور حتمی حل کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ بھارتی قبضے کے گزشتہ 76 سال کے دوران جموں و کشمیر کے لوگوں نے ان گنت ظلم وجبر کا دلیری سے سامنا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی عظیم مقصد کے حصول کیلئے دی گئیں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے جموں وکشمیر کے غیور عوام کے ساتھ اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی
Comments (0)
Add Comment