بیجنگ (ویب ڈیسک) "عام لوگوں کے معاملات سب سے اہم چیزیں ہیں”. قمری مہینے کے آخری مہینے کے بائیسویں دن چینی صدر شی جن پھنگ نے تھیان جن شہر کے ضلع شی چھنگ کے شین کو قصبے کے ڈی لیو پو گائوں جاتے ہوئے آفات سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی ۔
گاؤں میں، چینی صدر شی ڈو ہونگ گانگ کے گھر میں داخل ہوئے۔ انہوں نے خاندان کے بزرگوں سے مصافحہ کیا۔ بات چیت کے دوران صدر صاحب نے ان سے روزمرہ کے معمولات کے بارے میں پوچھا اور احتیاط سے رہن سہن کے خرچ کا حساب لگایا۔ ، صدر شی جن پھنگ سے ملاقات نے اس خاندان کو پرجوش کر دیا اور انہیں مستقبل کے بارے میں زیادہ پراعتماد بنا دیا۔
ڈو ہونگ گانگ کا کہنا تھا "ہمیں یقین ہے کہ ہماری مستقبل کی زندگی بہتر سے بہتر اور مزید خوشحال ہو گی ۔یاد رہے کہ2023میں اچانک آنے والے سیلاب کی وجہ سے یہ گاؤں، جو "بیجنگ اور تھیانجن کے لیے سبزیاں فراہم کرتا ہے ، شدید متاثر ہوا۔ اب، چند مہینوں میں، اس گاؤں کی تعمیر نو ہو چکی ہے۔