بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا میں ملک اور بیرون ملک ناظرین کے لیے دلکش رقص و موسیقی ، دلوں کو گرما دینے والی پرفارمنسز اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور بصری پیشکش سے نئے سال کی پُرجوش شام کو ایک شاندار ” ثقافتی تہوار ” پیش کیا۔
10فروری کو دوپہر دو بجے تک سی ایم جی کا اسپرنگ فیسٹیول گالا کل 14.2 بلین ناظرین تک پہنچا ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 29فی صد زیادہ تعداد ہے۔
ان میں سے 15-44 سال کی عمر کے صارفین کی تعداد 51.59 فی صد تھی۔ ناظرین کی تعداد کے اعتبار سے ڈیٹا نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر متعلقہ موضوعات پر دی جانے والی آرا کی تعداد 26.777 بلین تھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 49.76 فیصد زیادہ ہے۔