پاکستانیوں کے لئے دبئی قونصلیٹ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، قونصل جنرل

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان قونصلیٹ دوبئی حال ہی میں تعینات ہو نے والے قونصل جنرل حسین محمد، پریس قونصلر محمد صالح، قونصلر ویزہ نبیل راشد، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عمران شاھد، جنید مرتضیٰ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام النواب ریسٹورنٹ شارجہ میں کیا گیا، میزبان اونرز حاجی محمد یاسین اور سہیل خاور تھے۔

ہیڈ آف چانسری اینڈ وائس قونصلر رحیم اللہ خان کے علاوہ چودھری محمد خالد صدر پاکستان مرکز شارجہ، افتخار ہمدانی، ساجد چیمہ، محمد امجد ، ملک شہزاد، عرفان طور، اسد شفیق کے علاوہ ارشد انجم، خالد ملک، ارشد رانا، منظور بھٹی، خالد محمود گوندل ،زمرد بونیری، حافظ زاھد، سبط عارف، راجہ عرفان، سید مدثر خوشنود، عنصر اکرم ، عبدالرحمن رضا، سجاد احمد، رضا عابدی، راجہ اسد، طارق ندیم، کاشان تمثیل ہاشمی، امجد قاسمی،احمد قریشی سارنگ، عارف شاھد، جمیل احمد اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز حافظ عبدالرئوف نے تلاوت قرآن مجید سے کیا ، حافظ زاھد علی نے مہمانوں کا تعارف کروایا قونصل جنرل حسین احمد نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانیوں کے لئے قونصلیٹ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ،پاسپورٹ تجدید کے سلسلہ میں جو تاخیر ہو ر ہی تھی اب اسے حل کر لیا گیا ہے ۔

مییتوں کو پاکستانی بھجوانے کے لئے قونصلیٹ کے افسران اور عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہے، میں پہلے بھی دوبئی قونصلیٹ میں خدمات سر انجام دے چکا ہوں ،میرا کمیونٹی سے رابطہ ہے، صحافیوں کے ساتھ مل کر پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات کو حل کریں گے،قونصل جنرل نے خصوصی طور پر النواب ریسٹورنٹ کے کھانوں کی تعریف کی کھانے کا معیار اتنا مزیدار اور بہترین ہے کہ النواب کی برانچیں دیگر ممالک میں بھی کھلنا چاہئیں۔

پریس قونصلر محمد صالح نے کہا کہ دوبئی آ کر خوشی محسوس کر ر ہا ہوں ،پاکستان کا مثبت امیج ہر سطح پر اجاگر کریں گے، پریس سیکشن صحافیوں کے ساتھ مل کر مسائل حل کر ے گا۔کمیونٹی ویلفیئر اتاشیزعمران شاھد و جنید مرتضیٰ نے کہا پاکستانیوں کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے آپ مسائل کی نشاندہی کریں ہم انشاءاللہ پورے جذبے سے حل کریں گے۔

چودھری خالد حسین اور افتخار ہمدانی نے بھی پاکستان کے مسائل اور مشکلات کا ذکر کیا اورکہا کہ ہم قونصلیٹ کے ساتھ ہیں، تعاون اور مدد کے لئے حاضر ہیں، رحیم اللہ خان اور نبیل راشد نے بھی کہا ہم ہر وقت خدمت کے لئے ہی بیٹھے ہیں ، آخر میں حاجی محمد یاسین نے مہمانوں اور قونصلیٹ کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

النواب ریسٹورنٹحاجی محمد یاسینحسین محمدسہیل خاورقونصل جنرل
Comments (0)
Add Comment