پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں معراج النبیؐ کے موقع پر عظیم الشان محفل حمد و نعت کا اہتمام

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان محفل حمد و نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ محفل پاک میں شرکت کی. تقریب کے مہمان خصوصی عالم دین معروف مذہبی سکالرعلامہ طاہر تبسم قادری پرنسپل تعلیمات نبویہ لاہورنئے خصوصی شرکت کی۔

علامہ طاہر تبسم قادری نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوؤں اور حسن اخلاق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اچھے اخلاق پوری انسانیت کے لیے نمونہ ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پوری دنیا بہتری کی طرف بڑھ سکتی ہے۔ ہم اسے مینارہ بنا کر اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں۔

نوجوان نسل کو گمراہی کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے والدین اپنے بچوں کو حضورؐ کی تعلیمات اور آداب سکھائیں۔ محفل معراج النبی زیر صدارت خالد حسین چودھری پاکستان سوشل سینٹر شارجہ منعقد ہوئی. جس میں معروف نعت خوان حضرات ابوبکر سلطانی، قاری محمد افضال انجم، محمد عظیم رفاعی، محمد اکرم شہزاد، محمد علی قادری، فراز احمد صدیقی، سرفراز مغل، اللہ رکھا مغل، شفقت علی قادری اور دیگر نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

محفل پاک میں شرکت کرنے والے حاضرین بڑے عقیدت و احترام سے نعت خوانی اور اسوہ حسنہ پر مقررین کے خطاب سے مستفید ہوئے پروگرام کے اختتام پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چودھری نے مہمان خصوصی عالم دین معروف مذہبی سکالر علامہ طاہر تبسم قادری کو خصوصی شیلڈ پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر متحدہ عرب امارات پاکستان اور عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پاکستان سوشل سینٹر شارجہعلامہ طاہر تبسم قادریمحفل حمد و نعتمعراج النبیؐ
Comments (0)
Add Comment