عوامی کانگریس کا نظام  چین کے قومی حالات سے مطابقت رکھتا ہے،چینی صدر 

بیجنگ (ویب ڈیسک)  "چھیوشی” میگزین کے چوتھے شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون  شائع کیا جائے گا جس کا موضوع  ہے”عوامی کانگریس کے نظام پر قائم رہیں، اس کو بہتر بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام  ملک کے مالک ہیں” ۔

 مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عملی تجربات نے ثابت کیا ہے کہ عوامی کانگریس کا نظام ایک بہترین نظام ہے جو چین کے قومی حالات اور حقائق سے مطابقت رکھتا ہے، سوشلسٹ ملک کی فطرت  کی عکاسی کرتا ہے، عوام کے ملک کا مالک ہونے اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کو یقینی بناتا ہے۔

یہ انسانی سیاسی نظام کی تاریخ میں ایک عظیم تخلیق ہے اور چین کی سیاسی ترقی کی تاریخ ،یہاں تک کہ عالمی سیاست کی تاریخ میں بھی بے حد اہمیت کا حامل ایک بالکل نیا سیاسی نظام ہے۔

QIUSHI
Comments (0)
Add Comment