چین اورمغرب کواپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، چینی وزیرخارجہ

دونوں کوافراتفری کی شکار دنیا کے استحکام میں اپنا کردارادا کرنا چاہیے، وانگ ای

میڈرڈ(ویب ڈیسک)ہسپانوی وزیر اعظم پیڈروسانچیز نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ جامع تزویراتی شراکت داروں اور اہم بین الاقوامی اثر و رسوخ کے حامل ممالک کے طور پر، چین اور مغرب کو اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور افراتفری کی شکار دنیا کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے وزیر خارجہ الواریز کے ساتھ مفصل بات چیت کی اور چین۔اسپین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی پوزیشن کی توثیق کرنے پر وسیع اتفاق رائے حاصل کیا، فریقین نے باہمی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی حمایت جاری رکھنے اور دو طرفہ تعلقات کی اسٹریٹجک بنیادوں کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ چین اسپین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، ترقیاتی حکمت عملیوں کے انضمام کو مضبوط بنانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے، افرادی اور ثقافتی تبادلوں کو تیز کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے تیار ہے۔

پیڈروسانچیز نے کہا کہ اسپین اور چین کے درمیان قریبی اعلیٰ سطحی تبادلوں نے دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوط تحریک پیدا کی ہے۔ اسپین چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں اور عوام کے درمیان تبادلوں کو آسان بنانے کے لیے چین کے مثبت اقدامات کی حمایت کرتا ہے ، اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

سپین ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ ہم بین الاقوامی امور میں چین کے تعمیری کردار اور عالمی ترقی میں اس کے تعاون کو بے حد سراہتے ہیں اور تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کو مضبوط بنانے میں یورپ اور چین کی حمایت کرتے ہیں۔

چینی وزیرخارجہوانگ ای
Comments (0)
Add Comment