بیجنگ (ویب ڈیسک) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےچینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شریک چائنیز گو مین ٹانگ کی انقلابی کمیٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حلقوں اور ماحولیاتی وسائل کے حلقوں کے مندوبین سے ملاقات کی اور ان کی تجاویز اور آرا سنیں۔
بدھ کے روز خواتین کے عالمی دن کی آمد پر شی جن پھنگ نے کمیو نسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے چین کے دو اجلاسوں میں شریک خواتین نمائندوں، مندوبین اور عملے کے ارکان، ملک بھر میں تمام قومیتوں اور حلقوں کی خواتین، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں خواتین ہم وطنوں اور سمندرپار خواتین چینیوں کو تہوار کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔