پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام دیسی سپورٹس نائٹ کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام دیسی سپورٹس نائٹ کا انعقاد کیاگیا ۔ جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی بےشمار فیملیز نے حصہ لیا۔

خاص طور چھوٹے بچوں نے دیسی کھیلوں میں حصہ لیا۔ جس میں لوڈو، کیرم، بنٹے، فوس بال، ٹایر ریس، تھری لیگ ریس، بوری ریس، رسہ کشی اور میوزیکل چیئر شامل تھیں۔ حصہ لینے والے تمام بچوں میں انعامات تقسیم کیے گیے۔ لوڈو کا مقابلہ نفر حسین نے جیت لیا۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی دیسی سپورٹس نائٹ کے پروگرام میں مہمان خصوصی زاھد حسن جنرل سیکرٹری تھے۔ اس موقع پر ھیڈ آف سپورٹس نعیم رسول نے تمام آنے والے مہمانوں اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ نعیم رسول نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی عرصہ دراز سات سالوں سے دیسی سپورٹس نایٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔

دیگر مہمانوں میں سید طہ علی ہیڈ آف کلچرل کمیٹی، داؤد شریف ہیڈ آف ایجوکیشن کمیٹی، سعدیہ انجم، شبیر انجم، راجہ امجد کبیر صدر چنار ونگ، لیاقت عزیز جوائنٹ سیکرٹری چنار ونگ شامل تھے۔

آخر میں نعیم رسول ھیڈ آف سپورٹس کمیٹی نے تمام سپونسر ز اور والنیٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ خاص طور گراؤنڈ کو غباروں کے ساتھ سجانے میں سعدیہ انجم کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ والنیٹرز میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں میں حمزہ وہاب، رانا معظم، وسیم حیدر، حافظ مبشر، افضال سرویا، عبدلباسط، عمر عبدا لباسط، لیاقت عزیز، صارم رسول، نفر حسین، زین مشتاق، عامر علی جان، وقاص، بلال، مدثر منیر، لاریب مدثر اور نبیل انور شامل تھے۔

پروگرام میں دیسی کھانوں کے سٹال بھی تھے۔ جس میں ساگ، مکی کی روٹی، گول گپے اور دہی بھلے نمایاں ڈشز تھیں ۔ جسے کھا کر لوگوں نے خوب لطف اٹھایا ۔

Pakistan Association Dubaisports committeesports nightپاکستان ایسوسی ایشن دبئیسپورٹس کمیٹیسپورٹس نائٹ
Comments (0)
Add Comment