کوالا لمپور(محمد وقار خان)مسلم لیگ ( ن ) کے وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کی خوشی میں ، پاکستان مسلم لیگ ( ن ) ملائشیا کے کارکنان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔
ملائشیا میں PMLN کے عہدیداران نے ورکرز کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستانی قیادت کو مبارکباد پیش کی ۔
جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) ملائشیاء علی سلطان گوندل ، چوہدری عمران ورک ( فنانس سیکریٹری ) فیصل رفیق مغل ( میڈیا کوآرڈینیٹر )محمد صاحب بٹ ( میڈیا ہیڈ PMLN ملائشیا )ہارون خضر گوندل ( ہیڈ آف یوتھ )عبدالہاب ( صدر مسلم لیگ ن ریاست نگری سمبیلان ) نے باری باری اپنے پرجوش خطابات میں ورکرز کے جذبہ اور لگن کو سراہا اور عہد کیا کہ ہم پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کے لیے اپنی حکومت کا قدم بہ قدم ساتھ دیں گے ۔
مقررین نے کہا کہ زمانہ گواہ ہے کہ ہمارے سابقہ ادوار میں پاکستان کی ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ۔ ملکی و عوامی خدمت کے اس سلسلہ کو یہیں سے جوڑیں گے ۔ ا وہ دن دور نہیں جب پاکستان دوبارہ ایشیئن ٹائیگر کی دوڑ میں نہ صرف شامل ، بلکہ صف اول میں ہوگا ۔
آخر میں تمام عہدیداران کی طرف سے پاکستانی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور حاضرین کی تواضع روائتی پاکستانی کھانوں سے کی گئی ۔