پاکستانی اکیڈمی فار سپیشل چلڈرن کے زیراہتمام کمپیوٹر لیب کا افتتاح

کویت(محمد عرفان شفیق) پاکستانی اکیڈمی فار سپیشل چلڈرن کے زیراہتمام کمیپوٹر لیب کا افتتاح کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز اکیڈمی میں پڑھنے والے بچے زین العابدین کے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

اکیڈمی کے چیف کوارڈنیٹر محمد عمر نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ سپیشل بچوں کے حوالے سے کمپیوٹر لیب وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ یہ بچے بھی آگے بڑھ کر معاشرے میں اپنا مقام پیدا کر سکیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

انصاری ایکچینج کمپنی کی سیلز اینڈ مارکیٹنگ منیجر مسز عائشہ ندیم نے ادارے کے طالب علم فاخر فاروق کے ہمراہ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا جبکہ اساتذہ کرام نے بچوں کے تربیت اور تعلیم کےطریقہ کار کی وضاحت کی۔

انہوں نے اس موقع پر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کا اعادہ کیا اور انکے کام کو سراہا۔

پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مشتاق احمد، ڈاکٹر جہانزیب عثمان، نعمان گھمن، پرنسپل خالد لودھی، سلیم انصاری و دیگر نے اساتذہ اور والدین کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے ہر قسم تعاون کا یقین بھی دلایا۔

computer labPakistani Academy for Special Childrenکمپیوٹر لیب
Comments (0)
Add Comment