نئی معیاری پیداواری قوت چین کی سبز ترقی کو آگے بڑھائے گی، رپورٹ

بیجنگ (ویب ڈیسک) رواں سال چین کے”دوسیشنز”کے دوران لٹویا سے تعلق رکھنے والی ایک فری لانس میڈیا پرسن آنزی نے چین میں اپنے تجربے کو چینی میڈیا کے ساتھ شیئر کیا کہ چین کے دریائے یانگسی پر چین کے چھ پاؤر اسٹیشنز، وو ڈونگ ڈہ، بائی حہ تھان، شی لو ڈو، شیانگ جیابا، تھری گورجز اور گہ چو با پاؤر اسٹیشنز میں سے پانچ دنیا کے سرفہرست 12 ہائیڈرو پاؤر اسٹیشنوں میں شامل ہیں، جو دنیا میں صاف توانائی کی سب سے بڑی راہداری تشکیل دیتے ہیں۔ پہلی بار دنیا میں صاف توانائی کی سب سے بڑی راہداری کے تصور کے بارے میں جاننے کے بعد، وہ چین کے دور اندیش وژن اور ماحول دوست تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی سےبہت متاثر ہوئیں۔

درحقیقت بہت سے غیر ملکی دوست خاص طور پر اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ چین کس طرح سبز اور کم کاربن والی معیشت کو فروغ دیتا ہے۔ چونکہ چین نے عالمی سبز ترقی کے میدان میں کئی معیارات قائم کیے ہیں: چین نے دنیا میں صاف بجلی کی فراہمی کا سب سے بڑا نظام بنایا ہے، چین نئی توانائی گاڑیوں کا دنیا کا سب سے بڑا برآمد کرنے والا ملک ہے، اور چین کی "نئی تین مصنوعات” کا مجموعی برآمدی حجم گزشتہ سال پہلی بار ایک ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا۔ غیر ملکی دوستوں کی نظر میں "سبز ترقی” نہ صرف چین کے لئے ترقی کا ایک نیا راستہ بن چکا ہے بلکہ چین کے نئے بین الاقوامی تشخص کو بھی تشکیل دے رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، چین کی صاف توانائی کی کھپت 2013 میں 15.5فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 25.9فیصد ہوگئی ہے، اور توانائی کی کھپت کے ڈھانچے کی صاف اور کم کاربن میں منتقلی جاری ہے، 2023 کے اختتام تک ، چین کی نصب شدہ قابل تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت 1.516 بلین کلو واٹ تک پہنچ گئی ، جو ملک کی کل نصب شدہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا 51.9 فیصدبنی اور تاریخی طور پر تھرمل پاور کی نصب کردہ صلاحیت سے تجاوز کر گئی ۔ ان میں شمسی توانائی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت 600 ملین کلو واٹ سے تجاوز کر گئی اور پون بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت 400 ملین کلو واٹ سے تجاوز کر گئی۔ درحقیقت، صاف توانائی کی ترقی اور استعمال چین کے سبز اور کم کاربن معاشی اور سماجی تبدیلی کے فروغ کا صرف ایک پہلو ہے، اور چین کی سبز ترقی کا پیمانہ کہیں وسیع ہے.نئی توانائی کی گھر گھر تک رسائی کی بہترین مثال نیو انرجی گاڑیاں ہیں جنہیں حالیہ برسوں میں زبردست ترقی حاصل ہوئی ہے. چین کی آٹو انڈسٹری کے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے ایک اسٹریٹجک انتخاب کے طور پر، چین نے 2014 ہی سے نئی توانائی کی گاڑ یوں کی ترقی کو فروغ دینا شروع کیا تھا ۔

کاربن میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ کے نقطہ نظر سے ، چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی ترقی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ نئی توانائی کی گاڑیاں روایتی گاڑیوں کے مقابلے میں کاربن کے اخراج کو 40 فیصد سے زیادہ کم کرتی ہیں ، اور اگر پورا معاشرہ نئی توانائی کی گاڑیاں استعمال کرتا ہے تو ، چین کے کاربن کے اخراج میں بہت کمی آئے گی۔ آج ، چین میں نہ صرف اس صنعت کی بلکہ دنیا کی شہرت یافتہ اور خود تیار کردہ نئی توانائی گاڑیاں ہیں ، بلکہ نئی توانائی کی گاڑیوں کے لئے دنیا کی واحد لائٹ ہاؤس فیکٹری بھی اپنے پاس تعمیر کی گئی ہے ، اور چین دنیا میں سب سے زیادہ نئی توانائی کی گاڑیوں کو برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔صاف توانائی سے لے کر نئی توانائی کی گاڑیوں تک، سبز صنعت چین کی معاشی ترقی کا ایک نیا پہلو بن گیا ہے، جو چین کی نئی معیاری پیداواری قوتوں کی مضبوط محرک قوت کا مظاہرہ کرتا ہے. نئی معایری پیداواری قوت ترقیاتی کارکردگی کے معیار پر توجہ دیتی ہے، پیداوار اور وسائل کے استعمال کے زیادہ موثر کے طریقوں کو اپناتی ہے، روایتی صنعتوں کی اپ گریڈیشن ، تبدیلی اور سبز ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔

نئی معیاری پیداواری قوت اخراجات کو کم کرنے اور فوائد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ توانائی اور خام مال کی کھپت کو کم کرنے میں مددکرتی ہے، اور ماحولیات اور آب و ہوا پر منفی اثرات کو مزید کم کرتی ہے.مثال کے طور پر ، اگرچہ چین نے نئی توانائی کی گاڑیوں کی ترقی میں بڑی پیش رفت کی ہے ، لیکن اب بھی "مشکل چارجنگ” اور "کم درجہ حرارت میں بیٹری کی زندگی” جیسی کلیدی ٹیکنالوجیز اور سپورٹ گارنٹی کے مسائل درپیش ہیں۔ چینی تکنیکی ٹیم کی لگاتار کوششوں کی بدولت اگلے 1 سے 2 سالوں میں 600 واٹ گھنٹے فی کلوگرام سالڈ اسٹیٹ بیٹریوں کی تحقیق میں پیش رفت کی توقع ہے،تب چین کی الیکٹرک گاڑیاں ایک بار چارج ہونے پر ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ طے کر سکیں گی اور بیٹری کی تیز رفتار چارجنگ، کم درجہ حرارت میں کارکردگی اور تحفظ کو بھی بہت بہتر بنایا جائے گا،اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی معاون تعمیر کو مسلسل مضبوط کیا گیا ہے۔ حال ہی میں، چین میں اسمارٹ چارجنگ اور بیٹری کے تبادلے کے لئے پہلا مثالی علاقہ چین کے صوبہ جیانگ سو میں تعمیر کیا گیا،یہ علاقہ ذہین الگورتھم کی بنیاد پر چارجنگ کی جگہوں ، قیمتوں ، انتظار کے وقت اور دیگر معلومات کی حالت کا مطالعہ کر کے کار مالکان کو بہترین چارجنگ پلان کو پیش کرتا ہے۔

سبز ترقی اعلیٰ معیار کی ترقی کا اصل معنی ہے، اور نئی معیاری پیداواری قوت خود بھی سبز پیداوار ہے، جس نے عملی طور پر اعلیٰ معیار کی سبز ترقی کے لئے اپنی مضبوط حمایت تشکیل دی ہے بلکہ دکھائی ہے . اس سال چین کے دو سیشنز کے دوران ،” نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی میں تیزی ” کو نہ صرف چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں شمال کیا گیا ہے ، بلکہ 2024 میں سب سے اہم کام کے طور پر بھی پیش کیا گیا ہے۔ چین یقیناً نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی تشکیل میں تیزی لائے گا، معاشی اور سماجی ترقی کی جامع سبز تبدیلی حاصل کرے گا، سبز ترقی کی وسیع صلاحیت کو فروغ دینا جاری رکھے گا، اور ترقی کا ایک نیا معجزہ تخلیق کرے گا۔

China is green for progressچین کی سبز ترقی
Comments (0)
Add Comment