"چائنا ان اسپرنگ” گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کا برازیل میں انعقاد

ساوپالو(ویب ڈیسک)ساو پالو میں چائنامیڈیا گروپ اور برازیل سنٹر فار اکنامک اینڈ سوشل لاء کی میزبانی میں "چائنا ان اسپرنگ” گلوبل میڈیا ڈائیلاگ منعقد ہوا۔

اس مکالمے میں ساو پالو میں چینی قونصل جنرل اور برازیل کے سیاسی ، کاروباری اور میڈیا سمیت مختلف شعبوں سمیت ایک سو سے زائد افراد نے شرکت کی اور چین کی "نئی معیار ی پیداواری صلاحیت دنیا کے لیے مواقع” ، چین برازیل کے سفارتی تعلقات کی پچاسویں سالگرہ اور ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سمیت دیگر موضوعات پر بات کی ۔

برازیل کے سینٹ کے صدر اور کانگریس کے صدر روڈریگو پسیکو نے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برازیل اور چین ایک دوسرے کے لیے اہم شراکت دار ہیں ، رواں سال برازیل اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ۵۰ویں سالگرہ ہے ، اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید نئی قوت پیدا کی جائے گی ۔

چائنا ان اسپرنگمیڈیا ڈائیلاگ برازیل
Comments (0)
Add Comment