پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل کے سُسر شرافت علی انتقال کر گئے

ان کی عمر 76 برس تھی، انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے لاہور کے ایک ہسپتال میں ہوا

مرحوم شرافت علی پاکستان اسٹیل ملز کراچی میں ٹرانسپورٹ منیجر تھے

ذوالفقارعلی مغل کے دوستوں اور پی پی پی، یو اے ای کی طرف سے اظہار تعزیت اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل کو ماہ رواں میں دوہرے صدمہ سے دو چار ہونا پڑا۔

چند دن قبل ان کے بڑے بھائی محمد اشرف مغل کراچی میں انتقال کر گئے اور اب ان کے سسر شرافت علی کا لاہور میں انتقال ہو گیا، مرحوم کی عمر 76 برس تھی اور وہ ایک عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے،ان کا انتقال بھی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے لاہور کے ایک ہسپتال میں ہوا۔

مرحوم شرافت علی پاکستان اسٹیل ملز کراچی میں ٹرانسپورٹ منیجر تھے، مرحوم کوان کے عزیز و اقارب کی موجودگی میں لاہور میں ان کے آبائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

ذوالفقارعلی مغل کے سسر شرافت علی کے انتقال پرذوالفقارعلی مغل کے دوستوں اور پی پی پی، یو اے ای کی طرف سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹذوالفقار علی مغلسیکریٹری انفارمیشنہارٹ اٹیک
Comments (0)
Add Comment