چینی صدر کا پیوٹن کو روس کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پرتہنیتی پیغام

روسی عوام نے متحد ہو کر چیلنجز پر قابو پایا ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نےولادیمیر پیوٹن کو روس کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں روسی عوام نے متحد ہو کر چیلنجز پر قابو پایا ہے اور قومی ترقی اور احیاء کی راہ پر مسلسل پیش رفت کی ہے۔

آپ کا دوبارہ انتخاب آپ کے لئے روسی عوام کی حمایت کا ایک مکمل مظہر ہے۔صدر شی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں روس یقینی طور پر قومی ترقی اور تعمیر میں بڑی کامیابیاں حاصل کرے گا۔

چین باہمی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور روس کے ساتھ قریبی رابطے کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے تاکہ نئے عہد میں چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی پائیدار ، صحت مند ، مستحکم اور گہری ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔

Congratulatory messagePutinپیوٹنتہنیتی پیغامشی جن پھنگ
Comments (0)
Add Comment