گوجرانوالہ (تارکین وطن نیوز) الحاج مہر محمد یوسف چاند سابق مشیر وزیراعظم پاکستان جرمنی میں اوورسیز منسٹری اینڈ ہیومن رائٹس گورنمنٹ پاکستان کے فوکل پرسن نے آج گوجرانوالہ ڈویژن کے کمشنر نوید حیدر شیرازی سے اوورسیز پاکستانی کو پاکستان میں درپیش مسائل پر خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد ان کی خصوصی دعوت پر کمشنر آفس میں نیو قائم کردہ بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کا سنٹر کی انچارج محترمہ سیدہ قرات العین سبطین کے ہمراہ وزٹ کیا اور تمام ڈیسکوں پر جا کر وہاں پر موجود افسران سے الگ الگ ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوںنے کمشنر نوید حیدر شیرازی کی عظیم کاوش کی خصوصی تعریف کی اور سینٹر کی انچارج قرات العین سبطین کی محنت کی تعریف کی۔