فرینڈز آف پاکستان سویڈن یوم پاکستان پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کریگی،کاشف عزیز بھٹہ

سٹاک ہوم (تارکین وطن نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر سٹاک ہوم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، فرینادز آف پاکستان سویڈن کے صدر کاشف عزیز بھٹہ نے کہا کہ یوم پاکستان کے حوا لے سے ہونے والی تقریب فرینڈز آف پاکستان سویڈن جو سویڈن میں مقیم سویڈش پاکستانیوں پر مشتمل ہے اور سویڈن اور پاکستان کے مابین ہر سطح پر بہتر تعلقات کیلئے کام کرتی ہے۔

ہر سال پاکستان اور سویڈن کے قومی دنوں کی مناسبت سے با مقصد تقریبات کا اہتمام کرتی ہے جس میں مقامی سویڈش پاکستانی اور دوسری کمیونٹی کے احباب کو مدعو کیا جاتا ہے۔

کاشف عزیز بھٹہ نے کہا کہ فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے پلیٹ فارم سے کوشش کی جارہی ہے اور ہر فورم پر آواز اٹھائی جا رہی ہے کہ اسلام آباد میں قائم سویڈن کے سفارتخانہ کو دوبارہ عوام کیلئے کھول دیا جائے۔

اس سال یوم پاکستان کی ہونے والی تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ سیدہ وردا بی بی Syeda Warda BiBi ہیڈ آف چانسری سفارت خانہ پاکستان سٹاک ہوم سویڈن ہیں جبکہ اس تقریب کے آرگنائزر کاشف عزیز بھٹہ اور ان کی ٹیم میں سعید شیخ ،مسعود منہاس،عمیر ضیا بھٹی،میاں زین ،عرفان چوہدری و دیگر شامل ہیں ۔

بروز اتوار کو ہونے والی یوم پاکستان کی اس تقریب میں پاکستان اور برطانیہ سے خصوصی طور پر شخصیات جن میں نامور صحافی مجیب الرحمن شامی،صحافی عامر الیاس رانا ،سینیٹر مشاہد حسین سید،بیرسٹر امجد ملک خطاب کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل اور اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان کی معیشت میں کردار و دیگر ایشوز پر بات کریں گے۔

pakistan day swedenفرینڈز آف پاکستان سویڈن
Comments (0)
Add Comment