ملائشیا میں قرارداد پاکستان کے دن کی یادگار کیلئے رمضان المبارک کے احترام میں پرچم کشائی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی

کوالالمپور (محمد وقار خان) ملائشیا میں قرارداد پاکستان کے دن کی یادگار کے لئے رمضان المبارک کے احترام میں پرچم کشائی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی ۔

ہائی کمشنر آف پاکستان ، سید احسن رضا شاہ نے پرچم کشائی کی ۔ تقریب میں صدر پاکستان اور وزیراعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا ۔پاکستان ہائی کمیشن ان ملائشیا کی عمارت کےسبزہ زار میں قرارداد پاکستان کے دن کی یادگار کے لئے رمضان المبارک کے احترام میں پرچم کشائی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی ۔

ہائی کمشنر آف پاکستان ، سید احسن رضا شاہ نے قومی ترانے کی دھنوں پہ پرچم کشائی کی ۔ ڈپٹی ہائی کمشنر محمد عادل ، انچارج پاسپورٹ سیکشن میر حسن بٹ ، کمرشل سیکرٹری محترمہ صغری حبیب اور ائیر کموڈور محمد ناصر نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر چل کر مملکت خداداد پاکستان کو جنت نظیر بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

محترمہ صغری حبیب نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کا پیغام پڑھ کر سنایا ، کہ آئیے ہم اپنے سابقہ عہد پر نظر دوڑائیں ، اپنی آج تک کی کامیابیوں پر جشن منائیں اور غلطیوں سے سیکھیں ۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ، کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی مدد کرتا رہے گا اور ہم بھارت کی طرف سے لگائی گئے ناجائز آرٹیکل 370 کی شدید مذمت کرتے ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ ہمیں فلسطینی بچوں اور عورتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والی بربریت پہ شدید تشویش ہے ۔

ائیر کموڈور ناصر محمود نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ماضی کی طرح آج بھی چیلنجز درپیش ہیں، وزیراعظم پاکستان نے اندرون و بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو یوم پاکستان پہ مبارکباد پیش کی اور عہد کا اظہار کیا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود ملکی ترقی کا عمل جاری و ساری رکھیں گے۔

23 marchpakistanpakistandayقرارداد پاکستان
Comments (0)
Add Comment