کویت (رپورٹ:محمد عرفان شفیق) انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت پی ٹی آئی کویت چیپٹر کے جانب سے یوم پاکستان 23 مارچ اور عید الوطنی کویت کے حوالے سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں سفارتخانہ پاکستان سے سفیر محترم عزت مآب ملک محمد فاروق، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ عامر سیال، ڈپٹی ہیڈ آف مشن فیصل مجید، آفیسر پاسپورٹ سیکشن عثمان نواز اور کویتی شخصیات میں سلطان الکندری سمیت کویت میں مقیم ممتاز شخصیات، مختلف جماعتوں کے سربراہان، کمیونٹی ممبران، انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کے عہدداران و کارکنان نے شرکت کی۔
پروگرام کی صدرات صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت پیر امجد حسین نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض راجا بلال اور محمد فیصل نے انجام دیے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے لیے قاری محمد صہیب انجم کو دعوت دی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہدیہ عقیدت غلام سرور نقشبندی، مجاہد چشتی، اعجاز مغل نے پیش کیا۔ جس کے بعد کویت و پاکستان کے قومی ترانہ چلائے گے اور پروگرام آگے لے کر چلتے ہوئے محمد فیصل نے یوم پاکستان کی تاریخ بتاتے ہوئے کلام پیش کیا،
تیرے حرف دعا کے مستحق ہیں
میرے جذبے وفا کے مستحق ہیں
ہمیں بھی سانس لینے دیجئے،
کہ ہم بھی تو ہوا کے مستحق ہیں۔
جس کے بعد سفیر محترم ملک محمد فاروق کو دعوت خطاب دی گئی، جس میں انہوں یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی سے کہا کہ پاکستانی ویزوں کی بندش کا مسئلہ 98% حل ہو چکا ہے اور کمیونٹی کو اس کے متعلق خوشخبری سنائی جائے گی۔
خطبہ صدارت کے لیے صدر پی ٹی آئی کویت پیر امجد حسین کو دعوت دی گئی، جس میں اُنہوں نے عیدالوطنی کویت کی مبارکباد دیتے ہوئے یوم پاکستان کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم پی ٹی آئی کویت کی خدمات کو سراہا اور تمام میڈیا تنظیموں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے آخر میں قاری طلعت شریف نے دعا فرمائی۔