23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان برسلز میں پرچم کشائی کی تقریب

برسلز (نمائندہ خصوصی) 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان برسلز میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ یورپین یونین، بلجیم اورلکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا قومی پرچم لہرایا۔

حافظ عثمان کی تلاوت سے شروع ہونےوالی اس تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کا پیغام سفیر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا پیغام منسٹر اکنامک عمر نے شرکاء کو پڑھ کر سنایا۔

ایک نئی روایت کے طور پر پہلی مرتبہ پاکستانی وزیر خارجہ کا پیغام بھی پڑھا گیا جسے ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن کے برسلز میں تعینات مستقل مندوب اسد رضوی نے پیش کیا۔

اپنے ان پیغامات میں پاکستانی رہنماؤں نے بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی بھرپور سفارتی اور اخلاقی جدوجہد کی واضح حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنے انہی پیغامات میں پاکستانی حکام نے اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ایک عظیم وطن کی حیثیت سے پاکستان موجودہ صورتحال سے جلد نکل جائے گا۔ ان ر ہنماؤں نے اس کے ساتھ ہی اوورسیز کو دعوت دی کہ وہ اس جدوجہد میں اتحاد اور اتفاق کا بھرپور مظاہرہ کریں۔

تقریب میں سٹیج سیکٹری کے فرائض سفارتی کور کے افسر محمد عدیل نے انجام دیئے۔

23مارچآمنہ بلوچپرچم کشائیسفارت خانہ پاکستان برسلز
Comments (0)
Add Comment