چین، بوآؤ فورم فار ایشیا 2024 کے سالانہ اجلاس کا افتتاح

سالانہ اجلاس میں "4+1” موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے، سیکریٹری جنرل بوآؤ فورم فار ایشیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) بوآؤ فورم فار ایشیا 2024 کے سالانہ اجلاس کا آغاز ہو گیا ۔چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق چار روزہ فورم کے دوران چینی اور غیر ملکی مہمان "ایشیا اور دنیا: مشترکہ چیلنجز، مشترکہ ذمہ داریاں” کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

بوآؤ فورم فار ایشیا کے سیکریٹری جنرل لی باؤڈونگ نےرواں سال فورم کی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سال کے سالانہ اجلاس میں "4+1” موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ، جن میں "عالمی معیشت”، "سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی”، "سماجی ترقی”، "بین الاقوامی تعاون” اور "چیلنجوں کا مل کر مقابلہ ” شامل ہیں۔

پریس کانفرنس میں "ایشیائی اقتصادی مستقبل اور انضمام کے عمل پر 2024 کی سالانہ رپورٹ” بھی جاری کی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایشیا عالمی معاشی ترقی کا ستون ہے ، اور انٹرمیڈیٹ اشیاء کی نمائندگی کرنے والی عالمی ویلیو چین کی مصنوعات کی تجارت کا 43فیصد ایشیا پر منحصر ہے۔ فورم کے سیکریٹری جنرل لی باؤڈونگ نے کہا کہ چین عالمی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا، اور اپنی سپر مارکیٹ کے حجم کے ذریعے دنیا کو زبردست نفع پہنچاتا رہے گا ۔

Boao forum for Asiaبوآؤ فورم فار ایشیا
Comments (0)
Add Comment