یقین ہے پاکستان جلد دہشت گرد حملے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائےگا، چینی وزارت خارجہ

چین اور پا کستان واقعے سے نمٹنے کا کام فعال طور پر انجام دے رہے ہیں، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے پاکستان میں داسو دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں پیش رفت کے حوالے سے کہا کہ چین کی وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت خانہ ہنگامی ردعمل اور واقعے سے نمٹنے کا کام فعال طور پر انجام دے رہے ہیں ۔

جمعرات کے روز انہوں نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں چینی سفیر چینی عملے سے ملنے چینی پراجیکٹ کے کیمپ گئے جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر رنج اور تعزیت کا اظہار کیا اور مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس نے چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان جلد از جلد حقیقت معلوم کرنے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کامیاب ہوگا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے اور عالمی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی سلامتی اور تحفظ کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر مزید اقدامات کرے گا۔

Chinese SpokespersonSpokesperson of the Chinese Ministry of Foreign Affairsترجمان چینی وزارت خارجہ
Comments (0)
Add Comment