آئی سی ایم اے، یو اے ای برانچ کی طرف سے دبئی میں گرینڈ افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام

افطار ڈنر تقریب کی میزبانی مسٹر رضوان اور مس سعدیہ نے کی

البروج مینجمنٹ کنسلٹنٹس نے تمام شرکاء میں تحائف تقسیم کئے

افطاری کے وقت پاکستان، متحدہ عرب امارات اور اتحاد بین المسلمین کے لئے دعا کی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) آئی سی ایم اے، یو اے ای برانچ کی طرف سے دبئی میں گرینڈ افطار ڈنر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ارکان اور ان کے اہل خانہ سمیت 120 سے زائد لوگوں نے شرکت کی،تقریب کی میزبانی مسٹر رضوان اور مس سعدیہ نے کی، البروج مینجمنٹ کنسلٹنٹس نے تمام شرکاء میں تحائف تقسیم کئے۔

آئی سی ایم اے پی کے وائس چیئرمین محمد اکرام نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مستقبل میں آئی سی ایم اے ایونٹس میں طور پر شامل ہوں۔ انہوں نے آئی سی ایم اے پی کی پیشہ ورانہ ترقی میں حصہ ڈالنے اور آئی سی ایم اے پروفیشنل کمیونٹی کے اندر ملازمت کے متلاشی افراد کو مدد فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ارشد رشید نے بچوں کی پیشہ ورانہ کامیابی میں والدین کے کردار کے انتہائی اہم موضوع پر خطاب کیا، جس میں والدین کی رہنمائی کے اہم اثرات پر روشنی ڈالی گئی اور مستقبل کے پیشہ ور افراد کے کیریئر کے راستوں کی تشکیل میں معاونت کی۔

مشہود ڈھلوں نے نیٹ ورکنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ CMA Toastmasters دبئی میں شامل ہو کر کمیونٹی میں اپنا حصہ ڈالیں، موثر مواصلات اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دیں۔ نفر حسین نے کمیونٹی اور انفرادی ترقی میں اجتماعی علم کے اشتراک کے کردار پر زور دیتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے تجربات دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔

آئی سی ایم اے برانچ کونسل کے اراکین نے متحدہ عرب امارات کی برانچ کونسل کے چیئرمین قمر حسین، محمد اکرام وائس چیئرمین، محمد رضوان سیکرٹری، مشہود ڈھلوں سی پی ڈی کمیٹی کے چیئرمین، محمد فرید، حمیرا کنول کے ساتھ خصوصی طور پر تعاون کی تعریف کی۔ اس موقع پر عبدالباسط، عبدالقیوم، عبدالرحمن، عبداللہ خان، عدنان احمد، احمد حسن علوی، اکمل شہباز، علی عمران، علی رضا ستار، ارباز حبیب، آصف احمد، عاطف میاں، آذر عباس، دانش رئیس، فہد احمد شامل تھے۔

فیصل شہزاد، حافظ عبدالقدیر، حمزہ جمال، عمران عباس، امروز عالم خان، جہانزیب انجم، کاشف منیر، ماہرہ، منصور خان، مہوش نثار، معین الطاف، محترمہ نیلم اسلام، مبشر حسین، محمد ارشد نواز، محمد فیضان، ، محمد فرید، محمد انعام بخت، محمد عمر عتیق، محمد وقاص ضیاء، مشتاق الدین، نبیل یوسف، قدیر حسین اصغر، قاسم لغاری، سعد زبیری، سعدیہ خورشید چوہدری، ساجد حسین، سجاول حسین، سید فہیم، سیدہ سارہ زین، تمیم یوسف، الفت رسول، عمر فاروق، ولید احسن، وقار الحسن، ظہیر عباس اور متعدد لوگوں نے اہل خانہ سمیت شرکت کی۔

آخر میں قمر ملک چیئرمین آئی سی ایم اے، یو اے ای برانچ کونسل نے شاندار سیشن کا اہتمام کرنے پر اپنی تمام ٹیم کے ارکان اوردیگر کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان، متحدہ عرب امارات اور اتحاد بین المسلمین کے لئے دعا کی۔

ICMA UAE branchآئی سی ایم اے، یو اے ای برانچ
Comments (0)
Add Comment