پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام

پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اور قونصلیٹ سٹاف کی شرکت، قونصل جنرل حسین محمد مہمان خصوصی تھے

روزے کا مقصد تقویٰ سکھانا ہے، یہ رحمتوں کا مہینہ ہے اور ہم سب کو اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہیے

افطار سے قبل پاکستان و متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کی خوش حالی کے لیے دعا کی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں شارجہ سینٹر کے صدر خالد حسین چوہدری کی جانب سے افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا، افطار ڈنر تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل آف دبئی قونصلیٹ حسین محمد تھے۔ قونصلیٹ کے دیگر افسران میں کمرشل قونصلرعلی زیب خان، ویزا قونصلر نبیل رشید، پریس قونصلر محمد صالح، ویلفیئر قونصلر جنید مرتضی اورعمران شاہد بھی تقریب هذا میں موجود تھے۔

خالد حسین چوہدری نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر میزبان افطار ڈنر خالد حسین چوہدری، قونصل جنرل حسین محمد اور کمر شل قونصلر علی زیب نے کہا کہ اللہ نے روزہ تمام مسلمانوں پر فرض کیا ہے۔ روزے کا مقصد تقویٰ سکھانا ہے، رمضان رحمتوں کا مہینہ ہے اور ہم سب کو اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہیے۔

افطار ڈنرکے شرکاء میں راجہ محمد سرفراز، محمد غوث قادری، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے ڈائریکٹرز محمد عمران رفیق، فراز احمد صدیقی، عمران اسلم، ذیشان شانی، سفیر احمد ستی ملک محمد اسلم، محمد اقبال ابراہیم، خلیل الرحمان بونیری، انجینئر زبیر خان، عرفان افسر اعوان، کرنل نصیر انجم، عامر نیازی، حاجی محمد یاسین، محمد اختر، عمران بلال، جمشید عباس، محمد یونس، نفیس الحسن، نبیل ایاز، اکبر مغل، خالد غوری، تسنیم خواجہ، شہباز احمد چوہدری، محمد اقبال، چوہدری ابرار، محمد عارف، احتشام افضل، اعظم ایوب خان، توقیر عباس، اظہر فیروزی، شہزاد خورشید، نیئر سلطان، چوہدری عبدالغفار، محمد یونس، راجہ محمد سرفراز، طاہر منور، محمد جمیل بنگیال، عبد الرزاق، شیرعلی، محمد شہزاد بٹ، غلام محی الدین، سہیل عامر گھمن، محمد عظیم، جان قادر، سید سلیم اختر، غلام صدیق اعوان ، نبیل اعوان، عبد الهادی، کریم آفریدی، جعفر عباس، شفیق الرحمن، ڈاکٹر ایس ایم طاہر، بشیر شاہد، شاہد کاہلوں، چوہدری نوید وڑائچ ، مقبول انجم ، خادم حسین ، عمر بلوچ ، چوہدری سفیان ڈھل، چوہدری محمد علی گھر ال، راجہ امجد، عارف منہاس، صغیر چوہدری، حاجی رشید اکبر، حمید خٹک، وقارخان اور دیگربہت سے لوگ شامل تھے۔

اس موقع پر 23 مارچ کا کیک بھی کاٹا گیا اور دوستوں کی جانب سے خالد حسین چوہدری کو خوبصورت شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے ماہ رمضان کی مناسبت سے تقریر کی اور پاکستان و متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کی خوش حالی کے لیے دعا کی۔

افطار ڈنر تقریب کے آخر میں میزبان خالد حسین چوہدری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

افطار ڈنرپاکستان سوشل سنٹر شارجہچودھری خالد حسین
Comments (0)
Add Comment